ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی غفلت سے فیصل آباد میں ڈینگی مچھروں کی بہتات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد ڈینگی سپرے نہ ہونے سے فیصل آباد میں ڈینگی مچھروں کی بہتات ہو گئی’ شہری ڈینگی بخار کا شکار ہونے لگے، انسداد ڈینگی سکواڈ’ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے چپ سادھ لی۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث موسم میں معمولی تبدیلی کے بعد فیصل آباد میں ڈینگی مچھروں کی بہتات ہو گئی، گلیوں’ محلوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ڈینگی مچھروں کی دن بدن افزائش بڑھ رہی ہے مگر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک خاطرخواہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔ اس وقت ڈویژن کے سب سے بڑے ہسپتال الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی بخار کا شکار 34مریض داخل ہیں۔ شہر کے دیگر سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی مریض داخل ہیں مگر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔ ابھی تک شہر میں سپرے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ انسداد ڈینگی ٹیمیں بھی فرضی کارروائیوں تک محدود ہیں۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور شہر بھر میں مچھر مار سپرے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں