ضلع بھر میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (DDC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار نے سیپ (SAP) پروگرام کے تحت ضلع بھر میں سولنگ اور نالیوں کی 31 سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبے سے متعلق معاملات پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے سیپ (SAP) پروگرام کے تحت ضلع بھر میں سولنگ اور نالیوں کی 31 سکیموں کی منظوری دی۔ ان سکیموں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی کے بہتر انتظامات، اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ہر منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے گی تاکہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں