ضلع سرگودھا میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلعی آفیسر سول ڈیفنس غلام مصطفیٰ کی نگرانی میں ایک کاروائی میں مختلف علاقوں میں نصب پانچ غیر قانونی پٹرول مشینیں قبضے میں لی گئیں جنہیں بلا اجازت اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلایا جا رہا تھا۔ جن افراد سے یہ مشینیں برآمد ہوئیں ان میں شرجیل ولد محمد ندیم ( قطبہ ٹاؤن)، شیر علی ولدشریف (ایٹریا ٹاؤن )، انصر جاوید ولد محمد طفیل (چک نمبر 87)، شعیب ولد امام دین (چک نمبر 89) اور آفتاب (چک نمبر 89) شامل ہیں۔کارروائی کے دوران تمام مشینیں ضبط کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دی گئیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی ڈی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی کو ایسی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں