ضمانت مسترد ہونے پر مالیاتی فراڈ کا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سرکل فیصل آباد نے ضمانت منسوخ ہونے پر مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم محمد عمیر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق طارق آباد کے رہائشی علی رضا نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عمیر ولد محمود الحسن سکنہ 255 رب نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر 2022ء میں آٹو لیزنگ کمپنی السید موٹرز کار میٹرنگ کمپنی میں انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر مختلف اوقات میں ایک کروڑ 33لاکھ 50ہزار سے زائد رقم وصول کی اور حسب وعدہ آٹو لون جاری نہ کروایا جس پر عمیر اور اس کے ساتھیوں ثاقب اور عبدالباسط کے خلاف 314/2025 مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے نے ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں