ضمنی الیکشن میں کامیابی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں تمام ٹکٹ ہولڈرز’ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی’ تنظیمی عہدیدار وں’ تمام ذیلی ونگز’ یوتھ ونگ’ ایم ایس ایف’ لیبرونگ’ وکلاء ونگ’ علماء ومشائخ ونگ’ خواتین ونگ’ سوشل میڈیا ٹیم اور سپورٹس اینڈ کلچرونگ سمیت شہریوں’ تاجروں اور بالخصوص لیگی ورکرز کا دل سے گہرائیوں سے مشکور وممنون ہوں جنہوں نے بھرپور محنت کر کے فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا۔ بلال بدر چوہدری، راجہ دانیال احمد، آزاد علی تبسم، میاں طاہر جمیل اور فخر پنجاب رانا ثناء اللہ خاں کے فرزند ارجمند چھوٹے بھائی رانا احمد شہر یار خاں کو شاندار جیت کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات محنت اور اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کا استعمال عام عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی طرف موڑ دینا ہی اس شاندار کامیابی کا باعث بنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں