ضمنی الیکشن میں کامیابی پر نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز کی میاں طاہر جمیل کو مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضمنی الیکشن میں میاں طاہر جمیل کی شاندار کامیابی پر میاں نواز شریف’ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف خوش’ مبارکباد دی ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف’ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز میاں طاہر جمیل کو فون کر کے پی پی115 سے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے جس طرح محنت اور لگن سے الیکشن لڑا وہ ایک مثال ہے جس پر آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ پارٹی کو آپ جیسے محنتی کارکنوں کی ضرورت ہے، پارٹی ہر مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دیگی، مبارکباد دینے پر میاں طاہر جمیل نے اپنے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری کامیابی آپ کی کامیابی ہے، مجھے آپ کی شفقت سے کامیابی ملی۔ پارٹی کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کروںگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں