ضمنی الیکشن کا بگل بجنے سے پہلے ہی PP115کے ووٹرزنے میاں طاہر جمیل کے حق میں فیصلہ دیدیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP-115 میں ضمنی الیکشن کا بگل بجنے سے پہلے ہی علاقہ بھر میں ہر طرف ”شیر” کی دھاڑ سنائی دینے لگی’ ہر دلعزیز لیگی رہنما میاں طاہر جمیل کی عوامی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی، PP-115 میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر کے ایم پی اے منتخب ہونا یقینی ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ الیکشن میں PP-115 سے شیخ شاہد جاوید کامیاب ہوئے جنہیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 3سال کی سزا ہو چکی ہے اور وہ عنقریب ڈس کوالیفائی ہو جائیں گے جس کے بعد اس حلقہ میں الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کی تاریخ کا باقاعدہ طور پر اعلان کرے گا، اگرچہ ابھی یہاں پر الیکشن کا بگل نہیں بج سکا اور اس بارے میں الیکشن کمیشن کا باضابطہ اعلان ہونے سے پہلے ہی PP-115 میں ہر طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہر دلعزیز رہنما میاں طاہر جمیل کے چرچے سنائی دینے لگے ہیں، پورے حلقہ میں ہر طرف ”شیر، شیر” کے نعرے گونجتے سنائی دیتے ہیں، میاں طاہر جمیل کو پورے حلقہ میں تمام برادریوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ووٹرز اور سپورٹرز کی بہت بڑی تعداد نے ازخود ان کی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ PP-115 میں میاں طاہر جمیل کی عوامی مقبولیت کی گونج ہر طرف سنائی دیتی ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے MPA منتخب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں