ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی7نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے ایناے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور این اے 129 لاہور سے محمد نعمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔این اے 143 سے محمد طفیل، این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور اور پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، پی پی 203 ساہیوال سے محمد حنیف، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار اور پی پی 269 مظفر گڑھ سے میاں علمدار عباس قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس قبل الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹر ٹرن آوٹ کے بارے میں بتایا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آوٹ مجموعی طور پر 28.58 فیصد رہا جبکہ این اے 18 ہری پورمیں ووٹر ٹرن آوٹ 42.09 فیصد رہا۔این اے 185 پر ووٹر ٹرن آوٹ 32.61 فیصد، این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد رہا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 129 لاہور میں ووٹر ٹرن آوٹ 18.67 فیصد، این اے 104 فیصل آباد میں 13.23 فیصد،پی پی 269 مظفر گڑھ میں 50.82 فیصد، پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد رہا۔پی پی 73 سرگودھا میں ووٹر ٹرن آوٹ 34.45 فیصد، پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد، پی پی 116 فیصل آباد میں 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں