عابد شیر علی،طاہر جمیل کی وی سی یونیورسٹی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )سابق ایم این اے چوہدری عابد شیر علی اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ذوالفقار علی سے خصوصی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما وسابق ایم این اے چوہدری عابد شیر علی اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرڈاکٹر ذوالفقار علی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ،اس موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے اور معیار تعلیم کو بلندی پر لے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر ذوالفقارعلی نے جامعہ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر چوہدری عابد شیر علی اور میاں طاہر جمیل نے تعلیم کے حوالے سے ڈاکٹر ذوالفقار علی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقینا ان کی کاوشیں ملک کے تعلیمی مستقبل کو روشن بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔تعلیم کا فروغ ہی ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں