عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی مہر محمد عبداللہ خالد محمود اعظم آبادی و دیگر نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن تباہ کرنے کی گھنانی سازش قرار دیا ہے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ علامہ عبد الرشید حجازی نے اقوام مسلم خصوصا مسلم حکمرانوں کو متنبہ کیا ہے کہ کیا انہوں نے اکیلے اکیلے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننا ہے یا پھر متحد و متفق ہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرنا ہے ۔ ایران پر حملے ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں سلامتی کونسل فوری اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے ۔اسرائیل اور اس کی سرپرستی کرنے والے دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ۔ فلسطین غزہ میں اسرائیلی سفاکیت اور ظلم وبربریت کے بعد ایران پر حملہ سے مشرق وسطی جو کہ پہلے ہی نازک حالات سے گزر رہا ہے مزید کشیدگی سے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ اسرائیلی جارحیت سے خطے میں نئی جگ اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس کا انجام تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں ہو گا ۔ لہذا اسرائیل اور اس کے حواری اپنی ناپاک سازشوں سے باز آ جائے وگرنہ دنیا کو نہ بجھنے والی آگ اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔ اسرائیل اور اس کے حواری ایک منصوبے کے تحت حملے کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے کیونکہ دنیا کے منصفوں کی کان اور آنکھیں بند ہو چکی ہے جو کہ رات کے اندھیرے میں دوسرے ممالک پر حملے کر کے انسانی و اخلاقی غیرت و حمیت کا جنازہ نکال رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ خالد محمود اعظم آبادی 03007230419

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں