3

عبدالرشید غازی چوک میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈز حادثات کا باعث بننے لگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عبدالرشید غازی چوک(سابقہ جی ٹی ایس چوک) میں چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے،پل جھال خانو آنہ سے اترتے ہوئے سلپ روڈ پر تیز رفتاری کی بھی حد کردی جاتی ہے،ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو مشکلات ،حادثات کے خدشات بھی بڑھ گئے،تفصیل کے مطابق شہرکے معروف علاقے عبدالرشید غازی چوک میں چنگ چی رکشوں کے ڈرائیورز نے من مانیوں کی ”حد” کردی ہے’یہاں پر جگہ جگہ کھڑے چنگ چی رکشوں سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے،ان رکشوں کے ڈرائیورز نے تیز رفتاری کوبھی اپنا معمول بنارکھا ہے اور ستم بالائے ستم یہ کہ سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ ان کو روکنے پر توجہ نہیں دے رہا۔اس صورتحال سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ لوگوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عبدالرشید غازی چوک(سابقہ جی ٹی ایس چوک)میں چنگ چی رکشوں کی بھرمارسے حادثات بڑھنے لگے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پل جھال خانو آنہ سلپ روڈ پر عبدالرشید غازی چوک میں چنگ چی رکشوںکے غیر قانونی سٹینڈ ختم کروائے جائیں اور تیز رفتاری کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائے جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں