37

عبداللہ پورجھمرہ روڈ فلائی اوورکی رکاوٹیں فوری دورکرینگے

فیصل آباد(پ ر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے میگا پراجیکٹ کی قبل ازمقررہ مدت تکمیل کے لئے بعض رکاوٹوں کو فوری دور کریں گے اس سلسلے میں فیسکو،سوئی گیس اور دیگر محکموں کومنصوبے کی راہ میں حائل تمام تنصیبات کو ہٹانے کے لئے متحرک کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایف ڈی اے کی زیرنگرانی عبداللہ پور جھمرہ روڈفلائی اوور کے میگا پراجیکٹ کی تعمیراتی رفتار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب نے ڈپٹی کمشنر کو تعمیراتی سرگرمیوں کی تفصیلات اور بعض مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تیزی سے تکمیل کے لئے تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور فنی وسائل کو بروئے کار لانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب اس اہم ترقیاتی منصوبے کی پیشرفت کے بارے میں مسلسل رپورٹ حاصل کررہے ہیں لہذا روزانہ کی بنیاد پر پراگریس میں اضافہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سردموسم کے باعث درپیش مشکلات پرقابو پانے اور میٹریل کی ترسیل کے سلسلے میں آسانی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں ورک فورس کی دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے پائلز وریٹننگ والز کی جاری تعمیر،مختلف مقامات پر زمین کی کھدائی اور دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پائیدار اور دیرپا تعمیر میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں