43

عبداﷲ پور سے 15سالہ لڑکا اور دیگر مقامات سے 3خواتین اغوا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3 خواتین اور عبداﷲ پور سے 15سالہ لڑکے کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق عبداﷲ پور کے رہائشی پرویز اختر نے بتایا کہ اس کا 15سالہ بیٹا معیز عباس گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا جبکہ 51 گ ب کے اکرم جاوید کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم آفتاب وغیرہ نے اسکی اہلیہ (ع) کو اغواء کر لیا، 127 گ ب عیسیٰ نگری کی فرزانہ بی بی کی بیٹی (ف) اور 102 گ ب کے ظفر علی کی بیٹی (ن) کو ملزمان ندیم وغیرہ نے بازار جاتے ہوئے اغواء کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں