3

عثمان خواجہ 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

کانبرا (سپورٹس نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے ایشیز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز ایڈیلیٹ ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے، کپتان پیٹ کمنز انجری سے ری کوری کے بعد اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔عثمان خواجہ 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ برسبین ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ سٹریلوی اسکواڈ پیٹ کمنز کی قیادت میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگٹ ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس پر مشتمل ہے۔ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لیون، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارل، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر بھی شامل ہیں۔ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیٹ میں شروع ہو گا۔ پانچ ٹیسٹ میچ کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں