عثمان ٹاؤن گلی نمبر3میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سرگودھا روڈ کے صدر محمد امین نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے عثمان ٹائون گلی نمبر تین سرگودھا روڈ فیصل آباد پر کوڑا کرکٹ جمع ہے، جس کو اٹھایا نہیں جا رہا ہے اور اس وجہ سے یہاں پر کوڑا کرکٹ کی کافی زیادہ تہہ لگی ہوئی ہے۔ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کیو جہ سے گلی بھی بند ہو رہی ہے اور یہاں سے رہائشیوں کا گزرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ محمد امین نے مزید کہا کہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والا تعفن وبائی امراض کے پھیلائو کا باعث بھی بننے لگا ہے اور لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ لہٰذا اپیل ہے کہ عثمان ٹائون گلی نمبر3 سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات حل ہوں اور وہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں