عدالت میں ملزم نے جج کے سامنے خود کو بلیڈ مارلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحصیل کچہری جڑانوالہ میں منشیات کیس کے ملزم نے عدالت میں پیشی کے دوران خود کو بلیڈ مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ سنٹرل جیل سے منشیات کے ملزم ساجد ولد عبدالغفور سکنہ اسلام پورہ کو سول جج ابوذرظفر کی عدالت میں پیش کیا تو اس نے جج کے سامنے بلیڈ سے خود کو بری طرح زخمی کر لیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں