1

عرس سید غفور شاہ بخاری پر مشاعرہ کا انعقاد

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) چک نمبر 601 گ ب سیفل دی جھوک، تاندلیانوالہ میں عرس حضرت سید غفور شاہ بخاری کے سلسلے میں ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوا۔ یہ ادبی محفل محمد شہزاد نسیم کی تنظیم ادب کے رنگ، نسیم کے سنگ کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔اس بامقصد پروگرام کے انتظامات میں محمد شہزاد نسیم، ڈاکٹر فاروق احمد، سہیل عباس حاکم اور وقاص احمد نے اپنے دیگر رفقائے کار کے ہمراہ بھرپور کردار ادا کیا۔ مشاعرے کے انعقاد میں میجر محمد رضوان عاصم، رانا علی شیر اور نزوہ انٹرنیشنل کے ملک شفاقت علی کا خصوصی تعاون بھی شاملِ حال رہا۔مشاعرے کی صدارت سید فدا حسین بخاری نے فرمائی جبکہ حکیم امیر علی تلاش سرپرستِ اعلی تھے۔ نظامت کے فرائض ملک رب نواز کھچی، ڈاکٹر ندیم ریاض کمیانہ اور رائے ظفر اقبال نوری نے مشترکہ طور پر نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔مشاعرے میں جن شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں