عرفان صدیقی کی طبعیت ناساز

اسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، ان کی طبیعت ناساز ہے، انہیں آکسیجن لگی ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے وہ 27ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ نہ ڈال سکیں۔دوسری جانب حکومتی ذرائع نے یہ دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس آئینی ترمیم کیلئے مطلوبہ دو تہائی اکثریت پوری ہے، 27ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے ایوان میں پیش ہونے جا رہی ہے، ہمارے پاس 64 اراکین کی تعداد موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں