علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحما ن نے صحت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضو ں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔عالمی یوم صحت پر عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پنجاب میں ”صحت مند پنجاب” وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کو کامیاب بنائیںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں