شکارپور(نامہ نگار) شکارپور کے گائوں بڈو میں محرم کے جلوس کے دوران علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں8عزادار جاں بحق جبکہ5افراد زخمی ہوگئے۔سندھ کے ضلع شکارپور کے گائوں بڈو میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں8عزادار جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فورا بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بہتر علاج کے لیے سکھر اور لاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی سمیت دیگر انتظامی اور پولیس حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ سابق وفاقی وزیر بھی موقع پر پہنچے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ علاقے میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد گائوں بڈو میں فضا سوگوار ہوگئی اور اہلِ علاقہ غم و اندوہ میں ڈوب گئے۔




