علیمہ خان کوگرفتار کرنے کا حکم

راولپنڈی(بیوروچیف) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیاانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں درج 26نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 11اکتوبر کو پیش کیا جائے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ مقدمے میں علیمہ خان پر آج فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اسی مقدمے میں شامل دیگر 6ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے نئی تاریخ 11 اکتوبر مقرر کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں