29

عمران خان کی قیادت میں جیل بھروتحریک نتیجہ خیزثابت ہوگی

فیصل آباد(پ ر) تحریک انصاف شمالی پنجا ب کے جوائنٹ سیکرٹری وامیدوارایم پی اے پی پی 109مہراویس ارشد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں آئین کو بچانے اور قانون کی بالا د ستی کیلئے شروع کی جانیوالی جیل بھرو تحریک نتیجہ خیز ثابت ہو گی ،ہمیں قوی امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ مقررہ مدت نوے روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی ،جمہوریت کی روح اور بنیاد انتخابات ہیں اور اگر اس سے انکار کیا جائے گا تو جمہوریت کیسے پنپ سکتی ہے، عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کی حتمی تاریخ دینے کے بعد کارکنان پرجوش ہیں ،کارکنان ایک دوسرے سے پہلے گرفتاری دینے کے لئے پر عزم ہیں ،حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں صرف پی ٹی آئی کے کارکنان ہی نہیں عوام بھی جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں