عوامی جسٹس پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن،غلام مصطفی منگن مرکزی صدر،ابرار حسین جنرل سیکرٹری منتخب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی ہدایت پرٹس پارٹی پاکستان کے جنرل اجلاس میں ہونیوالے انٹراپارٹی الیکشن-میں مہرغلام مصطفی منگن ایڈووکیٹ کومرکزی صدر۔ رانا محمد سعیدراشدمنج سینئر نائب صدراورچوہدری ابرارحسین جٹ کوسیکٹری جنرل۔منتخب کرلیا گیا۔ دیگرمنتخب عہدیداروں میںپیرصیاالرحمن سرپر ست اعلی،چوہدری وسیم ظفرجٹ چیئرمین ، میاں محمد سعید ایڈووکیٹ سینئروائس چیئرمین ، چوہدری حفیظ احمد بھٹی وائس چیئرمین، رانابشات علی نائب صدر،رانامحمدارسلان خان منج ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر کے ایم اعجاز نعیمی فنانس سیکرٹری۔چوہدری محمد رفیق ڈپٹی فنانس سیکرٹری۔عبداللہ مجاہدصدرپنجاب۔مہرمحمد فاروق منگن چیف کوارڈینیٹر۔ رانااعجازسیکرٹری اطلاعات۔ نبیلہ ظفرایڈووکیٹ صدر خواتیں ونگ۔صاحبزادہ محمد صدریوتھ ونگ۔صاحبزادہ شمس الزمان سینئر نائب صدر یوتھ ونگ۔محمدعمربٹ آ فس سیکرٹر جبکہ علامہ محمد جمیل سلطان مرکزی صدرعلما اوراحمدنواز نائب صدر شامل ہیں-اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر مہرغلام مصطفی منگن نے کہا کہ ان کی جماعت میں عوام کوانصاف کی فراہمی ہر سطح پر مشکلات میں مدد اور ملک میں قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کا استحکام ترجیحات میں شامل ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں