عوامی حکومت پٹرول کے بعد بجلی بم گرانے کیلئے تیار

اسلام آباد (بیورو چیف) حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر طلب میں کمی واقع ہوئی تو بجلی پر 3.23 روپے فی یونٹ ڈیٹ سروسنگ سرچارج (ڈی ایس ایس) بڑھ سکتا ہے۔ یہ اقدام براہ راست صارفین کے بوجھ کو بجلی کی فروخت سے جوڑتا ہے جو قومی خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر توانائی کے مالی معاملات کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔یہ پیشرفت گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سامنے آئی، جو سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک (کے ای) نے دائر کی تھیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ 18کمرشل بینکوں کے ساتھ 1.275ٹریلین روپے کی مالیاتی سہولت کے لیے ٹرم شیٹس پر دستخط کیے تھے جس کی شرح سود ریکارڈ کم تھی تین ماہ کے کے آئی بی او آر سے 0.9فیصد پوائنٹس کم تاکہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کو قومی خزانے پر دباو ڈالے بغیر ختم کیا جا سکے۔دریں ثناء ۔اسلام آباد (بیورو چیف) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا’ پیٹرول کی قیمت میں8روپے36 پیسے فی لٹراورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے39پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیا ہے، وزارت خزانہ کیا علامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے79پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 272روپے98پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جس کا اطلاق آج یکم جولائی سے کر دیاگیا ہے، نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات پر آئندہ پندرہ روز کیلیے کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں