عوامی خدمت اور قانون کی بالادستی پولیس کی ترجیح ہے

ساہیوال (بیورو چیف)ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی تھانہ نور شاہ اور تھانہ یوسف والاکے علاقوں میں کھلی کچہریاں شہریوں کی شکایات و مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے تھانہ نور شاہ کے علاقہ میں اسپائر کالج نور شاہ اور چک نمبر 64/4R جبکہ تھانہ یوسف والاکے علاقہ میں چک نمبر 64/5Lاور جامع مسجد 58/5Lمیں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔کھلی کچہریوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور مختلف نوعیت کی درخواستیں ڈی پی او ساہیوال کے سامنے پیش کیں۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے تمام درخواستوں کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی میرٹ پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی، شکایات کا بروقت ازالہ، اور پولیس کو مزید عوام دوست بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت اور قانون کی بالادستی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں