عوامی خدمت میاں طاہر جمیل کا نصب العین ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ‘چیئرمین خاکی گروپ ماسٹر جمیل نے کہا ہے کہ میاں طاہر جمیل پی پی 115 کی ہردلعزیز شخصیت ہیں’ اگر پی پی 115میں الیکشن کا اعلان ہوا تو میاں طاہر جمیل کی جیت یقینی ہو گی’ حلقہ کے عوام نے ابھی سے ان کی جیت کیلئے کمر کس لی ہے’ عوام خدمت میاں طاہر جمیل کا نصب العین ہے’ کسی عہدے کے بغیر بھی انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شیوہ بنائے رکھا ‘ پی پی 115 میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ان سب کا سہرا میاں طاہر جمیل کے سر جاتا ہے’ وہ ورکروں کو ان کا جائز مقام دیتے ہیں اور ان کی عزت نفس میں اضافہ کرتے ہ یں’ انہوں نے کبھی اپنے کارکنوں کو مایوس نہیں کیا بلکہ حالات کیسے بھی ہوں ان کی حوصلہ افزائی کی ہے’ وہ میاں محمد نواز شریف کے جانثار اور وفادار سپاہی ہیں جنہوں نے ہرمشکل وقت میں پارٹی پرچم بلند کئے رکھا’ پی پی 115 کے عوام کا اپنے قائدین سے مطالبہ ہے کہ میاں طاہر جمیل کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے تاکہ وہ کامیاب ہو کر عوامی کا خدمت کا سلسلہ وہیں سے جوڑے گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں