36

عوام نے پی ٹی آئی کو دل سے نکال دیا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عدالتی فیصلوں اوراپنے سیاسی فیصلوں سے بھی نااہل ہوچکی ہے جبکہ میاں نواز شریف عدالت سے بھی اہل اور سیاست میں ابتداسے اہل ہیں-5 اگست کوپوری قوم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئییوم استحصال جبکہ پی ٹی آئی نے قومی مجرم کیلئے سڑکو ں پر نکلنے کی ناکام کوشش کی پورے پاکستان میں ایک فیصدبھی لوگ باہرنہیں نکل سکے جس سے ثابت ہوگیا ہیکہ عوام نے پی ٹی آئی کودل سے نکال دیاہے-ان کاکہناتھاکہ5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کا مقصد کشمیر پر قبضہ برقرار رکھنا ہے-مودی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں اور اہم کشمیری رہنماں اور انسانی حقوق کے کشمیری کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا، جن میں سے کئی شخصیات اور کارکن اب بھی بھارتی قید میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مسئلہ کشمیر دبانے اور کشمیریوں کے حقوق کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہرگز کشمیریوں کے حقوق کو نہیں دبا سکتا۔ مسئلہ کشمیر کا تعلق کشمیریوں کے حق خودارادیت سے ہے اور مظلوم کشمیری کبھی بھی اپنے اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم خصوصا یورپی ممالک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو فوری طور پر رکوائیں اور جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ ختم کرانے میں کشمیریوں کی مدد کریں۔عالمی برادری کوبھی بھارت پر دبا ڈالناچاہئے کہ وہ بچوں اور عورتوں سمیت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم و ستم بند کریسیاسی رہنماں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کرے، قابض بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالا جائے، کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل و غارت بند کروائی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں