عوام کا انصاف کی فراہمی کیلئے تھانہ ایک یونٹ ہے ،جس میں بہتری لائی جائے،سی پی او بلال عمر

جڑانوالہ(نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تھانہ بچیانہ اور تھانہ لنڈیانو ا لہ کا سرپرائز دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور تھانہ جات کے ریکارڈ کی چھان بین کیساتھ حوالات میں بند قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تھانہ بچیانہ اور تھانہ لنڈیانوالہ کا سرپرائز دورہ کیا انکے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ طاہر صدیق بھی تھے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ ، حوالات اور بلڈنگز سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا اور دی جانیوالی سہولیات بارے پوچھ گچھ کی اور تھانہ جات میں بند شدہ گاڑیوں اور مال مقدمات بارے تفصیلی آگاہی لی،سی پی او نے ماتحت پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ زیر تفتیش مقدمات اور چالان کو جلد یکسو کیا جائے عوام کی شکایات اور انکے بروقت ازالے کیلئے سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لائی جائے عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے تھانہ ایک یونٹ ہے جس میں مزید بہتری لائی جائے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں