42

عوام کومعیاری صحت کی عالمی خدمات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں ، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال لاہورکا دورہ کیا اور ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان کیا اور فنڈز کے اجرا ء اور جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں چلڈرن ہسپتال بنانے اور چلڈرن ہسپتال لاہور سے لنک کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزرا کو چلڈرن ہسپتال کا متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامک (ایڈ) یو کے اوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، وی سی ڈاکٹر مسعود صادق اور چیئرمین اسلامک (ایڈ) محمودالحسن نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں