31

عوام کو جدید سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،مہر مبشر ،میاں محمد سرور

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مہر مبشر اور میڈیا کوارڈی نیٹر یوتھ ونگ پنجاب میاں محمد سرور نے کہا ہے کہ فیصل آباد مسلم لیگ ن کامضبوط ترین قلعہ ہے،بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے پارٹی اور عوام کی بے لوث خدمت کے ذریعے مسلم لیگ (ن)کو مقبول ترین سیاسی جماعت بنایا اور انشاء اللہ وہ جلد صحت ہوکر عوامی خدمت کا مشن دوبارہ شروع کرینگے،انہوںنے مزید کہا کہ فیصل آباد کے عوام قائد میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں،پارٹی قائدین نے بھی ہمیشہ یہاںپر عوام کو جدید ترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں،سابق وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے فیصل آباد کی تعمیر و ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کررکھی ہے اور انشاء اللہ وہ شہریوں کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اور فیصل آباد کو سرسزب و شاداب اور خوبصورت ترین شہربنا کر دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں