10

عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

لاہور (بیوروچیف) رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفورسمنٹ پنجاب نے باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے رمضان کے آغاز پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، جبکہ عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالنے والی مہنگائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA) اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ 20 شعبان کی قیمتوں کو رمضان المبارک کے لیے بنیادی بینچ مارک مقرر کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔حکومت نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل، رسد اور ریٹیل پوائنٹس کی سخت اور مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور سپلائی کم کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں