1

عوام کو صحت کے تحفظ کیلئے فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں تیز کردی گئیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن محفوظ خوراک کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ انتطامیہ متحرک ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دو معروف مٹن شاپس کے خلاف مقدما ت درج جبکہ دو میٹ شاپس کو بند کر دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ناقص اور بدبودار گوشت برآمد ہوا جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جو انسانی استعمال کے لیے ہرگز موزوں نہیں تھا۔کارروائی کے دوران دکانوں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، گوشت کھلی ٹوکریوں میں رکھا ہوا، حشرات کی بھرمار جبکہ لازمی ریکارڈ، رپورٹس اور سیلز کاونٹر کی عدم موجودگی بھی پائی گئی جو فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں