عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ن لیگ ہمیشہ متحرک رہی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اورقوم کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں بلاول بھٹوزرداری کا شکریہ کہ وہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں جس سے واضح ہوگیاہے کہ ملکی ترقی اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں مسلم لیگ ن ہمیشہ متحرک رہی ہے – پی ٹی آئی نے پونے چارسالہ اقتدا ر میں میں خوشحال عوام کو بدحال ۔تصادم۔جلا گھیرا اورنوجوان نسل کوگمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیاآ ج اس کے اپنے ارکان تقسیم ایک دوسرے کی کارکرردی کے سوال اٹھارہے اورسیاسی خانہ بدوش قرار دے رہے ہیں- مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کے ارکان اورکارکنان میاں نواز شریف کی قیادت پر متحد اورفیصلوں پرمتحداورمتفق ہیں-انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے قدرتی آ فات اور اس سے قبل جس طرح عوام کو ہرسطح پر ریلیف اور مشکلات سے نکالاہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں