عوام کو معیاری تفریحی کھیلوں کی سہولیات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈی سی ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں عوام کو معیاری تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے مختلف مقامات پر عوامی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں ٹیکو پارک کی بہتری و بحالی کا منصوبہ شامل ہے، جبکہ تحصیل کمالیہ میں ذیشان کالونی کے اسپورٹس ایرینا، پویلین اور پلے گرائونڈ، جناح پارک کمالیہ کی بحالی اور جوڈیشل کمپلیکس روڈ پیر محل کے قریب واقع فن لینڈ و چلڈرن پارک کی بحالی اور بہتری کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں، بچوں اور نوجوانوں کو محفوظ، جدید اور بہتر تفریحی و کھیلوں کی سہولیات میسر آئیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام منصوبے شفافیت، معیار اور مقررہ مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو دیرپا فائدہ پہنچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں