عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات اور ویژن کے مطابق صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عدیل عارف نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کی کارکردگی، دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور اسٹاف کی حاضری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وڑن ہے کہ ہر شہری کو صحت کی معیاری سہولیات اس کی دہلیز پر میسر ہوں، اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہترین ماحول اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں