عوام کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے لائسنس کا تیز رفتار اجرا یقینی بنایا جائے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آسان کاروبار ویژن کے تحت ای بز eBizپنجاب پورٹل پرلائسنسز ، رجسٹریشن اور پرمٹس کی آن لائن درخواستوں کو نمٹانے کی پیشرفت پر اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنرز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز زینب جہانداد،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضی اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام الناس کو کاروباری سرگرمیوں کے لئے لائسنس کے تیز رفتار اجرا پر یقین رکھتی ہے لہذا ای بز پورٹل پر اپلائی شدہ عوامی درخواستیں زیرالتوا نہیں رہنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس،پٹرول پمپ این او سی،کمرشلائزیشن فیس ودیگر این او سیز کو ترجیحی بنیادوں پرنمٹائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اس ضمن میں محکموں کی کارکردگی کو مانیٹر کریں اورضلعی سربراہان کوای بز کے حوالے سیحکومتی ترجیحات سے آگاہ کریں۔کمشنر نے کہا کہ ای بز پر اپلائی کے طریقہ کار اور پورٹل کی خصوصیات بارے عوامی آگاہی کا دائرہ وسیع کیا جائے۔سرکاری دفاتر میں اس سلسلے میں کائونٹر بھی قائم کئے جائیں۔کمشنر نے اضلاع میں فلڈ سروے کی پیشرفت پر بھی بریفنگ لی۔دریں اثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت محکمہ لائیو سٹاک کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے ڈویژن میں مویشیوں کو لمپی سکن ڈیزیز سے بچائو کے لئیواضح اقدامات کی تاکید کی اور متاثرہ مویشیوں کو ویکسین کی فراہمی بارے بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ آئوٹ بریک /متاثرہ جانوروں کو مویشی منڈیوں میں کورنٹین (علیحدہ رکھنے) کے لئے خصوصی انتظامات ہونے چاہیں۔کمشنر نے ڈویژن میں میٹ ٹیسٹنگ لیب کے قیام کے لئے بھی تجاویز طلب کیں۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے بریفنگ دی۔کمشنر نیڈویژن میں گندم کی کاشت کے ہدف کے لئے محکمہ زراعت توسیع کے جاری اقدامات پر بریفنگ بھی لی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو زرعی آلات کے لئے بلاسود قرضہ جات،گرین ٹریکٹرز،کسان کارڈ،سپر سیڈر فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے اجتماعات اور فارمر ڈیز میں کسانوں کوحکومت پنجاب کے جاری اقدامات سے آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویزن میں گندم کی کاشت کا ہدف مکمل کرنے کے لئینمبردار کنونشنز کے انعقاد،کسانوں سے مسلسل رابطہ اور آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نیگندم کی کاشت کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سے میٹنگ بھی کی اورجنگلات کے رقبہ پر زیادہ سے زیادہ پلانٹیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو تروتازہ رکھنے کے لئے پلانٹیشن ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں