عوام کو ہر سطح پر ریلیف دیا جائے بوجھ نہ ڈالا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کوعوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دے دیا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ عوام پہلے یوٹیلیٹی بلزاورروزمرہ کی اشیا مہنگی ہونیکی وجہ سے پریشان ہیں غریب عوام میں قوت خرید نہیں رہی اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اورروزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں الیکٹرو بسز کا پروجیکٹ پیش کرکے غریب عوام اور عام لوگوں کی بڑی مشکل کم کی ہے۔ ملک کے معاشی استحکام کے لیے عوام کو ہرسطح پر ریلیف دیاجائے بوجھ نہ ڈالا جائے۔ پاورکمپنیوں کے ساتھ کئے گئے نئے معاہدوں کے بعد بجلی کی قیمت میں وسیع پیمانے پر کمی ہونی چاہیئے تھی مگر حکومت نے ایسے معاملات آ ئی ایم ایف کے سپرد کردیے ہیں پاکستان ایک باوقار اورخودمختارملک ہے اس لیے فیصلہ سازی میں اسے خود مختار رہنا چاہئے-میاں نوازشریف نے 2017تک آ ئی ایم ایف سے نجات حاصل کرلی تھی۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کوبھی اپنے بھائی کی پالیسیوں کی تقلید کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں