عوام یتیم بچوں کو علی زیب آرفن ہوم پہنچائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)علی زیب فائویڈ یشن 1995ء سے فلاحی خدمات کے میدان میں سرگرم عمل ہے اور پوری دنیا اس کے فلاحی کاموں کی معترف ہے، گزشتہ کئی برسوں سے معاشرے کے مستحق طبقات، بالخصوص یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ یتیم بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کی ضروریات کے پیش نظر علی زیب فائونڈیشن نے علی زیب آرفن ہوم قائم کیا تاکہ ایسے بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید شاہد علی زیدی کا کہنا ہے کہ علی زیب آرفن فیصل آباد میں یتیم بچوں کو اعلیٰ معیار کی رہائش، معیاری دینی وعصری تعلیم اور صحت کی مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 4.2 سے 4.6ملین یتیم بچے موجود ہیں، جن کی کثیر تعداد خوراک، لباس، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ان حالات کے پیش نظر علی زیب آرفن ہوم اپنی گنجائش میں توسیع بھی کر رہا ہے اور اس وقت یتیم بچوں کے داخلے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود مستحق یتیم بچوں کی نشاندہی کریں اور انہیں علی زیب آرفن ہوم تک پہنچانے میں تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو ایک محفو ظ باوقار اور روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں