عید الاضحی پر گرانفروشوں کو لگام ڈالنے کا پلان تیار

لاہور (بیوروچیف) عید قربان پر صوبے میں گراں فروشوں پر شکنجہ سخت کرنے کا ایکشن پلان تیار کر لیاگیا۔سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز، ڈی جی پامرا، ڈی جی فوڈ /کین کمشنر نے شرکت کی۔علاوہ ازیں صوبہ بھر سے فیلڈ افسران بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ فوڈ /کین کمشنر، پامرا، مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کو مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں سپلائی اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی اوراشیا خورونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کرنے کیلئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ تشکیل دیا جائے۔سیکرٹری پرائس کنٹرول نے فیلڈ افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جیو ٹیگنگ معہ تصاویر رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔نیز مانیٹرنگ میں کوتاہی یا جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے باور کرایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں