فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر عید ایام کی چھٹیوں کے دوران آپریشنز سٹاف فیلڈ میں مستعد اور متحرک رہا اور کسی بھی شکایات کو مختصر وقت میں حل کیا گیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جس کی واضع مثال عید تعطیلات میں شہریوں کو بہترین سہولیات بہم پہنچانا ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ عید ایام کے دوران واسا کا فری ہیلپ لائن نمبر 1334چوبیس گھنٹے فعال رہا اور کسی بھی شکایات کے اندراج کی صورت میں بروقت ازالہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام آپریشنز سٹاف کی متعین کردہ مقام پر ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کی گئی اور حاضری کو چیک کیا گیا اسی طرح تمام مشینری اور گاڑیاں آپریشنل رکھا گیا ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کی بہترین خدمت واسا فیصل آباد کی شعار ہے اور عوام کی خدمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا سکتا۔
