عید قربان پر مستحق لوگوں کا خیال ضرور رکھا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلا د کمیٹی فیصل آباد کے صدرالحاج منیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کا دن ہمیں تمام مسلمانوں کو ایثار، محبت، اخوت، رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے ۔ سنت ابراہیمی اور سنت رسول پاک ۖ یعنی قربانی پر عمل کرنا دینا بھر کے مسلمانوں کیلئے ایسا عمل ہے کہ اپنی خواہشات پسندیدہ اور پیاری چیز کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا ہے۔ہمیں چاہیے کہ قربانی کرتے وقت اپنے عزیزو اقارب کے ساتھ مستحق لوگوں کا بھی خیال رکھیں ۔ بڑے بڑے اور مہنگے جانور ذبح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ مگر نمائش کی بجائے اللہ کی خوشنودی کو پیش نظر رکھیں۔ نماز مسلمانوں پرفرض ہے ۔ اس لئے جانور قربان کرنے والے لوگ نماز کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔اللہ پاک ہم سب مسلمانوں پر اپنا رحم و کرم فرمائے۔ اور عید کی خوشیوں میں دوسرے مسلمانوں کو بھی شامل کرکے اللہ کریم کی خوشنودی حاصل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں