عید پر آلائشیں اٹھانے کے انتظامات گزشتہ سالوں سے بہتر ہونے چاہئیں،کمشنر مریم خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ عید قرباں پر شہریوں کو بہترین ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوگئی۔کمشنر مریم خان نے فیصل آباد شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آگاہی کیمپ کا دورہ کرکے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کے ہمراہ آلائشوں کیلئے شہریوں میں بیگز تقسیم کرکے مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔کمشنر نے شہریوں میں صفائی کی اہمیت کے حوالہ سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرئوف،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ہمراہ تھے۔کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں آلائشوں کیلئے بیگز کی تقسیم عید سے قبل مکمل کی جائے۔آلائشوں بارے شہریوں کی شکایات کا مقررہ ریسپانس ٹائم میں ازالہ کا جائے۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آٹ سورس سسٹم کے تحت نجی کنٹریکٹرز پہلی مرتبہ عید صفائی آپریشن کرینگے۔کنٹریکٹرز کو بروقت آلائشیں ٹھکانے لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔دریں اثنا کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ عارضی مویشی منڈی نیاموآنہ کا دورہ کرکے بیوپاریوں اور شہریوں کیلئے سہولیات چیک کیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈویژن میں مقررہ منڈیوں کے علاوہ کسی جگہ قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔دریں ثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیصل آباد ڈویژن میں بھی عید الاضحی کے موقع پر مثالی صفائی کیلئے جامع پلان تشکیل دے کر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ڈویژن کے چاروں اضلاع میں عید سے قبل ون ٹائم آپریشن کلین اپ کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈویژن بھر میں مثرحکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔کمشنر مریم خان کی زیر صدارت عید قرباں پر صفائی آپریشن کی تیاریوں بارے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرئوف،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ضلع چنیوٹ،جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر نے ڈویژن میں قائم تمام عارضی مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہمی کا حکم دیتے ہوئے لوکل گورنمنٹس کو شہروں کی حدود میں مویشیوں کی غیر قانونی خریدو فروخت پر کارروائی کی ہدایت کردی۔کمشنر کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نماز عید سے قبل تمام شہری اور دیہی علاقوں کو ہر صورت زیرو ویسٹ کیا جائے۔ عید پر آلائشیں اٹھانے کے انتظامات گزشتہ سالوں سے بہتر ہونے چاہئیں۔مریم خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز عید صفائی آپریشن کی خود نگرانی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں