کاغان (نامہ نگار) عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران تین دنوں میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کیا ہے جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں پختونخوا کلچرٹورازم اتھارٹی کے اعدادوشمار کیمطابق ایک لاکھ 28 ہزار 862 سیاحوں نے کاغان کارخ کیا،جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل تھے۔ سیاح وادی کاغان کے ٹھنڈے موسم، دلکش مناظرخوبصورت گلیشیرز دلفریب جھیلوں اورخوبصورت آبشاروں دریائے کنہار کے شفاف پانی اورخوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد وادی کا رخ کر رہے ہیں۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کیلئے سٹاف تعینات ہے۔




