عید کی آمدکیساتھ ہی سرگودھا کے بازاروں میں خریداروں کا رش

سرگودھا (بیورو چیف) عید کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا ہے جگہ جگہ چنگ چی رکشائوں کے سٹینڈ قائم ہونے سے ٹریفک کا جام ہونا معمول بنتا جارہا ہے جس سے بازاروں میں آنیوالے خریداروں کیلئے مشکلا ت بڑھ گئی ہیں دوسری طرف پولیس کی جانب سے بازاروں میں پولیس گشت کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ سول کپڑوں میں اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے بازاروں میں رش کے باعث ڈی پی او سرگودھا نے ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غلط پارکنگ کرنیوالوں کیساتھ ساتھ جگہ جگہ قائم ہونیوالے رکشائوں کے سٹینڈ کو فوری طور پر ختم کروائیں۔ اور جن با ز ا روں میں چوراہوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے۔ان کو روکنے کیلئے ان چوراہوں کو بیرئیر لگا کر ٹریفک کو روانہ رکھنے میں آسانی پیدا کی جائے تاکہ خریداروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں