غزہ جنگ بندی’ امریکی تجویز منظور

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ جنگ بندی توسیع کی امریکی تجویز منظور کرلی۔ اسرائیلی وزیراعظم دفترکے مطابق رمضان اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ یرغمالیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پہلے سے طے شدہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہونے کو تھا۔ 19جنوری کو طے پانے والی جنگ بندی کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں 25اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے سینکڑوں فلسطینی قیدی رہا کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 251میں سے 58اسرائیلی یرغمالی اب بھی غزہ میں قید ہیں، جن میں سے 34اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں