غزہ جنگ بندی معاہدہ فلسطینی عوام کی فتح ہے

سمندری (بیورو چیف) غزہ جنگ بندی معاہدہ فلسطینی عوام کی فتح ہے فلسطینی عوام کو اپنے حق کیلئے جدو جہد اور قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارچوہدری اسلم گجر سابق چیرمین مارکیٹ کمیٹی سمندری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے 50 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں پیش کیں اور اپنے موقف پر قائم رہے اسرائیل نے اس جنگ میں شکست کھائی ہے اور اپنے مظالم کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہو چکا ہیانہوں نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ اسرائیل کے مظالم اور جنگی جرائم کے خلاف فلسطینی عوام کے صبر واستقامت کی روشن مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں