74

غلط پارکنگ ، ہیلمٹ نہ پہننے پر 2000 روپے جرمانہ ظلم و زیادتی ہے ، رانا سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کیگروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے پنجاب حکومت کی طرف سے موٹرسائیکل کے جرمانوں میں اضافہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے غلط پارکنگ پر 2000 روپے’ون وے پر 2000 روپے’دھواں چھوڑنے پر 2000 روپے اور ہیلمٹ نہ پہننے پر 2000 روپے جرمانہ ظلم و زیادتی ہے’ سفید پوش طبقہ جن کے پاس آمدورفت کیلئے صرف موٹرسائیکل ہوتی ہے وہ اتنے بھاری جرمانے ادا نہیں کر سکتا’ ہماری حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ یہ جرمانہ کم کر کے 200 روپے کیا جائے’ کیونکہ انسان سے غلطی ہو جاتی ہے مگر غلطی کی بھاری سزا نہ دی جائے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ٹریفک کا نظام ابتر ہے’ ٹریفک وارڈن چالانوں کا ٹارگٹ پورا کر کے ایک طرف کھڑے ہو کر خوش گپیوں اور موبائل کے استعمال میں مشغول رہتے ہیں’ ہم سٹی ٹریفک پولیس سے اپیل ہے کہ شہر کی بڑی شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں تاکہ ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی اپنی آنکھوں سے ملاحظہ کر سکیں’ مقررین نے کہا کہ شہر کے بڑے چوک میں زیادہ تر ٹریفک اشارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں’ جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنما معمول بن چکا ہے’ لہٰذا سی ٹی او فیصل آباد خراب ٹریفک اشاروں کو چالو کریں تاکہ ٹریفک کی روانگی میں کوئی خلل نہ آئے’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ وائس چیئرمین حاجی محمد انور’ نائب صدورمیاں نذاکت’ رانا طاہرخاں’ چوہدری احسان گجر’ ملک سیف الرحمن’ رانا سعید’ رانا ادریس’ ملک اعجاز احمد’ چوہدری خرم شہزاد’ وقاص میمن’امتیاز علی کمبو’ شیخ عاصم نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں