غلہ منڈی کے آڑھتی اتحاد گروپ کو اپنا مسیحا مانتے ہیں،رانا احمد شہریار خاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر رانا احمد شہریار خاں انجمن آڑھتیا ں غلہ منڈی کے نومنتخب صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب منج’ سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ جوائنٹ سیکرٹری محمد عبیداللہ’ فنانس سیکرٹری فرحان حیدر اور سیکرٹری نشرو اشاعت رانا کلیم اللہ خاں کو مبارکباد دینے ان کے دفتر پہنچ گئے’ اس موقع پر نے کہااتحاد گروپ کے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی غلہ منڈی کے تاجروں کا ان پر غیرمتزلزل اعتماد ہے’ انہوں نے کہا کہ آپ کی شاندار بلامقابلہ کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ غلہ منڈی کے تاجر صرف آپ پر ہی اعتماد کرتے ہیں اور اتحاد گروپ کو بھی اپنا مسیحا مانتے ہیں’انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ غلہ منڈی کی نئی کابینہ اپنے ووٹروںکے اعتماد پرپورا اترے گی اور منڈی کے مسائل کو پہلے سے بڑھ کر حل کروائے گی’ اس موقع پر غلہ منڈی کے صدر حاجی آصف اسلم’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی ‘ نائب صدر خواجہ شاہد حمید نے کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہماری فتح حق اور سچ کی فتح ہے’ ہم نے کبھی جھوٹ کی سیاست نہیں کی’ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہار اور جیت کا نام ہے’ اس موقع پر انہوں نے رانا احمد شہریار خاں کو غلہ منڈی کے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورا مید کا اظہار کیا کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی آپ ہماری سرپرستی کرتے رہیں گے اور ہمارے مسائل کو حل کرتے رہیں گے’ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری کاشف گجر’ چوہدری عامر بشیر گجر اور غلہ منڈی کے تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں