فائر فائٹنگ کی تربیت کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنائیے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پروبیشن آفس میں فائرفائٹنگ کی اہمیت اور عملی تربیت کے حوالے سے پروبیشن افسران ڈاکٹر حسن رضا اور مس افشاں مہتاب کی زیر نگرانی منعقدہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروبیشنرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جس کا مقصد شرکاکو آگ لگنے کے خطرات، اس سے بچاوکے طریقے اور ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی سول ڈیفنس انسٹرکٹر حافظ شکیب انوار تھے، جنہوں نے آگ بجھانے کے جدید طریقوں اور حفاظتی تدابیر پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے شرکاکو آگ لگنے کی وجوہات، ابتدائی حفاظتی اقدامات اور آگ پر قابو پانے کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کیں۔پروبیشن افسران ڈاکٹر حسن رضا اور مس افشاں مہتاب کی زیر نگرانی منعقدہ اس تربیتی سیشن میں فائرفائٹنگ کے عملی مظاہرے بھی کیے گئے۔ شرکاکو آگ بجھانے کے آلات، جیسے فائر ایکسٹنگویشر اور دیگر حفاظتی سامان کے درست استعمال کی عملی تربیت دی گئی۔ علاوہ ازیں، ہنگامی حالات میں عمارت سے بحفاظت انخلا اور ابتدائی طبی امداد کے اصول بھی سکھائے گئے۔شرکانے سیمینار کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تربیت سے انہیں اپنی اور د و سروں کی حفاظت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ مقر ر ین نے فائرفائٹنگ کی تربیت کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ آگ سے تحفظ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں