فارورڈ بلاک میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں

کمالیہ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے فارورڈ بلاک میں شامل ہونے اور بنانے کی خبریں بے بنیاد پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہ ہے تحریک انصاف میں میرے مطابق کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ہے اور نہ ہی میں اس کا حصہ بن رہا ہوں اور نہ ہی میں نے کسی ایم این اے سے فارورڈ بلاک بنانے کے بارے میں بات کی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے اور ان کے سیاسی دفاتر بھی کھولے جانے چاہیے پاکستان کی فوج ہماری اپنی فوج ہے تحریک انصاف نے کبھی بھی ان کے خلاف کوئی منفی بات نہ کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں